آزادی مارچ نے 40ترجمانوں کی نوکری خطرے میں ڈال دی ،عظمیٰ بخاری

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PMLN's Uzma Bukhari Criticizes the Punjab government

لاہور:مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے اعلان نے 40ترجمانوں کی نوکری خطرے میں ڈال دی ہے۔

دھرناہوگا یا نہیں ہوگااس کاجواب کٹھ پتلی حکومت کو 31اکتوبر کو ملے گا،حکومتی مشینری آزادی مارچ روکنے کیلئے ہر غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ خوشحال اور ترقی کی جانب گامزن معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے نوازشریف پر الزام تراشی کرر ہے ہیں۔

نوازشریف کی وجہ سے پاکستان کا دفاع مضبوط ہوا ہے اور ملک میں موٹرویز،سی پیک جیسے میگاپروجیکٹس آئے ہیں۔اگر یہ حکومت ووٹ کی طاقت سے آئی ہوتی تو ان کو کسی دھرنے یا مارچ کا خوف نہیں ہونا تھا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نوازشریف ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم بنے اس لیے 126دن کا دھرناجرات و استقلال سے برداشت کیا۔

اداروں کے پیچھے چھپنے والی حکومت اقتدار بچانے کیلئے غیر جمہوری قوتوں سے مدد طلب کررہی ہے۔عمران خان دنیا کا سب سے بڑا بزدل شخص ہے ۔عمران خان نے مریم نواز کو خوف اور دہشت کی وجہ سے دوبارہ گرفتار کرایا ہے۔مریم نواز اور راناثناء اللہ کوعمران خان کے دلی سکون کیلئے جیل میں رکھا گیا ہے۔

Related Posts