یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ
یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ

کراچی:یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دودھ، چائے کی پتی، دھنیا اور ہلدی سمیت مصالحہ جات اور اشیائے ضرورت کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔

اسٹورز پر دودھ کا ڈبہ 130 روپے فی لٹر سے 132 روپے، چائے کی پتی کا 475گرام کا ڈبہ 438روپے سے 445 جبکہ 100گرام ہلدی کا پیکٹ 32روپے سے بڑھ کر 35 روپے کا  جبکہ  200 گرام دھنیا پاؤڈر 13روپے اضافے کے ساتھ 65روپے سے بڑھ کر 78روپے کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی ایک روپیہ 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

اس کے ساتھ ساتھ 50گرام دار چینی کا پیکٹ 35روپے سے 65 روپے جبکہ 200 گرام سفید زیرے کا پیکٹ 165روپے میں20روپے کے اضافے کے ساتھ  185روپے کا ہو گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی محکمہ شماریات  نے گزشتہ ماہ کے اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ  اگست کے دوران ملکی سطح پر مہنگائی میں 1.64 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں مہنگائی کی شرح 10.49فیصد تھی۔

مالی سال کے دوسرے مہینے اگست کے دوران چکن کی قیمت میں 41 فیصد، ، ٹماٹر کی قیمت میں 37 اور پیاز کی قیمت میں 32 فیصد اضافہ ہوا جبکہ تازہ پھلوں کی قیمت میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے برعکس کچھ اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں کمی بھی نوٹ کی گئی ، جیسا کہ ایل پی جی کی قیمت میں 5 فیصد جبکہ گندم کی قیمت میں 0.3 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔

مزید پڑھیں: اگست کے دوران ملکی سطح پر مہنگائی میں 1.64 فیصد اضافہ ہوا۔محکمہ شماریات

Related Posts