عثمان مختار کی شارٹ فلم “بینچ “نمائش کیلئے پیش کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Usman Mukhtar's short film "Bench" was screened

کراچی :باصلاحیت ادکارو ہدایات کار عثمان مختار کی مختصر فلم ـ”بینچ” یوٹیوب پر نمائش کے لیے پیش کردی گئی،عثمان مختار نے آئندہ بھی ایسی مزید فلمیں بنانے کی خواہش ظاہرکردی۔

فلم میں روبیہ چوہدری اور عثمان مختار نے خود اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، فلم کو کانز انٹرنیشنل انڈیپنڈنٹ فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی ایک نوجوان جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو اپنی زندگی کے ایک اہم موڑ پر پھنس جاتے ہیں، کہ کیا انہیں ساتھ رہنا چاہیے یا ایک دوسرے کو چھوڑ دینا چاہیے، اس اہم مسئلے کا حل تلاش کرنے کی امید میں وہ حتمی فیصلہ کرنے کے لیے ااپنے پسندیدہ مقام پر ملنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

عثمان مختار کا اپنی شارٹ فلم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس فلم کی ہدایات دینا میری زندگی کی سب سے بڑی خوشیوں میں سے ایک رہاہے، اس طرح کے فن کی تخلیق میرے لیے باعث لطف ہے، اورمیں آئندہ بھی ایسی مزید فلمیں بنانے کی خواہش رکھتا ہوں۔

مزید پڑھیں:ہم کہاں کے سچے تھے میں اداکاری کرنے والے عثمان مختار نے ٹوئٹر جوائن کر لیا

عثمان مختا ر کا مزید کہنا تھاکہ ” بینچ”کے ساتھ وہ پاکستانی سینما کے لیے طے شدہ ڈرامائی نقطہ نظر توڑ کر انڈسٹری میں حقیقت پسندی کا احساس پیدا کرے کی امید رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کو بنانے میں بہت محنت اور کوشش کی گئی ہے، کانز انٹرنیشنل انڈیپنڈنٹ فلم فیسٹیول میں نمایاں ہونا ایک اعزاز ہے، ان کا کہناتھاکہ میں اس بات پر پرجوش ہوں کہ فلم ہر خاص و عام کے لیے دستیاب ہے اور ہم ان کے تاثرات جاننے کے منتظر ہیں۔

علی مراد کی تحریر کردہ فلم ” بینچ”کی ہدایات خود عثمان مختار نے دیں ہیں فلم حسن نعیم کی پیش کش ہے۔

Related Posts