کراچی :ہم کہا ں کے سچے تھے میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ نے والے انتہائی باصلاحیت فنکار عثمان مختار ، جلد ہی جرائم اور سنسنی کے موضوع پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے جس میں وہ اشنا شاہ کے مقابل ایک پولیس افسر کا کردار ادا کررہے ہیں۔
دریچے فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فیچر فلم کی ہدایات نامور ٹی وی ڈائریکٹر ظہیرالدین دے رہے ہیں ۔ اس فلم کی شوٹنگ اسی مہینے میں لاہور میں شروع کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔
فنکارعثمان مختار نے اس بارے میں کہا،”مجھے اس پروجیکٹ کا حصہ بننے پر بہت خوشی ہے اور ہم کئی مہینوں سے ظہیر بھائی کے ساتھ اس پر بات چیت کررہے تھے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم جو پیش کرنے جارہے ہیں، ناظرین اس سے بہت لطف اندوزہوں گے۔
مزید پڑھیں:اقراء عزیز کی تعریف کا جواب دینا میرا فرض تھا، پنکج ترپاٹھی