زنیرہ انعام خان سے حال ہی میں شادی کرنے والے اداکار عثمان مختار نے مداحوں کو اپنی شریکِ حیات سے پہلی ملاقات کا احوال بیان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکار عثمان مختار نے مختلف سوالات پر مداحوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے پوچھے گئے تمام سوالات کے جواب دوں گا۔
انسٹا گرام پر مداحوں کی بھیڑ لگ گئی۔ لوگوں نے اداکار عثمان مختار سے طویل وقت تک مختلف سوالات کیے جن میں ان کی شادی اور شریکِ حیات سے متعلق سوالات بھی شامل تھے۔ مداحوں نے عثمان مختار کو شادی کی مبارکباد بھی دی۔
ایک مداح نے سوال کیا کہ کیا آپ نے شادی کی ہے یا پھر رخصتی بھی ہوئی؟ عثمان مختار نے بتایا کہ ابھی ہمارا نکاح ہوا ہے۔ رخصتی رواں برس کے اختتام پر طے کی گئی ہے۔
ایک اور مداح نے عثمان مختار سے سوال کیا کہ آپ اپنی شریکِ حیات سے پہلی بار کب ملے؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے عثمان مختار نے کہا کہ میں نے اپنی شریکِ حیات زنیرہ انعام خان سے ایک مشترکہ دوست کے توسط سے ملاقات کی۔
مداحوں سے سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک اور مداح نے عثمان مختار سے کہا کہ اپنی شریکِ حیات کی کوئی تصویر تو دکھائیں جس پر عثمان مختار نے تصویر بھی شیئر کردی۔
قبل ازیں اداکار عثمان مختار نے جب اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں تو بہت سے مداحوں کا یہ خیال تھا کہ زنیرہ خان اداکارہ کبریٰ خان سے مشابہت رکھتی ہیں اور بہت سے مداحوں نے اپنے کمنٹس میں اس خیال کا اظہار بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فنکارثاقب خان نے بھی اسلام کی خاطر اداکاری چھوڑ دی