عثمان مختار اور معراج حق کی بنائی گئی شارٹ فلم “گلابو رانی “ریلیز کے لیے تیار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عثمان مختار اور معراج حق کی بنائی گئی شارٹ فلم "گلابو رانی "ریلیز کے لیے تیار
عثمان مختار اور معراج حق کی بنائی گئی شارٹ فلم "گلابو رانی "ریلیز کے لیے تیار

کراچی : عثمان مختار اور معراج حق کی ہدایت اور پروڈکشن میں بننے والی فلم گلابو رانی ریلیز کردی گئی ہے۔

گلابو رانی ایک مختصر فلم ہے جو عثمان مختار کی ہدایت اور معراج حق کی پیش کش ہے، جسے عثمان مختار کے پروڈکشن ہاوس ایسٹرن ٹیریسٹریل اسٹوڈیوز کے تحت تیار کیا گیا ہے، ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔

دو دوستوں نے مل کر اپنے پروڈکشن ہاوس EtStudiosکی شکل میں ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کیا ہے جہاں ملک بھر کے با صلاحیت اداکاروں کو اپنے مستقبل کو بدلنے اور خود میں موجود صلاحیتوں کو فروغ دینے اور خود کو ثابت کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، اور اس پروڈکشن ہاوس کا بنیادی مقصد ان لوگوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے جنہیں اپنی صلاحیتوں کو کسی اور جگہ دکھانے کا موقع میسر نہیں ہے۔

عثمان اور معراج دونوں نے اپنے انسٹا گام پر گلابو رانی کا ٹیزر اور پوسٹر ریلیز کردیا ہے جس کے بعد سے ان کے دوستوں اور مداحوں میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے، اور لگتا ہے کہ ہر کوئی اس شارٹ فلم کی ریلیز کا بے صبری سے منتظر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی، ندا یاسر غمگین ہوگئیں

اس مختصر فلم کی کاسٹ میں اسامہ جاوید حیدر، معراج حق، دانیال افضل، عمر عبد اللہ، نتاشہ اعجاز اور خوشحال خان شامل ہیں جبکہ اس کی ہدایات ہمارے اپنے ہی اداکار اور پروڈیوسر عثمان مختار نے دیں ہیں، اور یہ پیش کش معراج حق کی ہے، اور کہانی علی مدار نے تحریر کی ہے۔

Related Posts