برین ہیمرج میں مبتلا سابق سینیٹر عثمان کاکڑ بے ہوشی کی حالت میں کراچی منتقل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف سیاسی رہنما و سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کراچی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے
معروف سیاسی رہنما و سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کراچی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے

معروف سیاسی رہنما و سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کو بے ہوشی کی حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا جو آغا خان ہسپتال کے آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آغا خان ہسپتال لیبارٹری میں عثمان کاکڑ کے مختلف جسمانی ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کے مطابق ان کی حالت نارمل ہے لیکن برین ہیمرج میں مبتلا ہونے کے بعد سے عثمان کاکڑ کو تاحال ہوش نہیں آیا۔

قبل ازیں عثمان کاکڑ کو علاج کیلئے کراچی ریفر کردیا گیا تھا۔ ہزاروں پارٹی کارکنان اور سماجی ورکرز نے انہیں رخصت کیا۔ اس دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ نوجوان دھاڑیں مار مار کر رونے لگے۔

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق سینیٹر عثمان خان کی حالت برین ہیمرج کے باعث گزشتہ روز تک تشویشناک تھی۔ ان کی عیادت کیلئے محمود خان اچکزئی بھی ہسپتال پہنچ گئے تھے۔

دیگر پارٹی رہنما عبدالرحیم، یوسف کاکڑ، عبدالقہار اور دیگر بھی ہسپتال میں عیادت کیلئے آئے۔ آج سے 3 روز قبل جمعرات کے روز عثمان کاکڑ برین ہیمرج کے باعث اپنے گھر میں گر کر زخمی ہو گئے تھے۔

بعد ازاں عثمان کاکڑ کو نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں ان کا آپریشن ہوا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ سر پر گہری چوٹ کے باعث عثمان کاکڑ کو برین ہیمرج ہوا جنہیں وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا۔ امید ہے کہ انہیں جلد ہوش آجائے گا۔

اس کے بعد وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محمود خان اچکزئی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی خیریت دریافت کی اور سندھ میں علاج کی پیشکش بھی کی، جس کے بعد انہیں کراچی ریفر کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قادر مندوخیل نے فردوس عاشق کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست جمع کرادی

Related Posts