وزیر اعلیٰ کے اعزاز میں الوداعی تقریب، عثمان بزدار کو خراجِ تحسین پیش

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعلیٰ کے اعزاز میں الوداعی تقریب، عثمان بزدار کو خراجِ تحسین پیش
وزیر اعلیٰ کے اعزاز میں الوداعی تقریب، عثمان بزدار کو خراجِ تحسین پیش

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے دور میں اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعلیٰ آفس، پولیس اور انتظامیہ افسران شریک ہوئے۔ حکام نے سبکدوش ہونے والے وزیر اعلیٰ کی خدمات کو سراہا اور میرٹ کے فروغ کیلئے ان کے ویژن کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، ایم کیو ایم لندن کی تنظیمی سرگرمیاں 7 سال بعد بحال

الوداعیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ میں نے ہمیشہ جائز اقدامات اٹھائے۔ فیصلے مشاورت سے کیے اور میرٹ کو مدِ نظر رکھا۔ کسی کو سیاسی اقدام کا نشانہ نہیں بنایا۔ ذاتی شہرت اور نام و نمود کا قائل نہیں ہوں۔

سبکدوش ہونے والے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں نے کسی کو غلط کام کرنے کا نہیں کہا، کسی کی عزتِ نفس مجروح نہیں کی۔ سیاسی انتقام کا نشانہ کسی کو نہیں بنایا۔ شہرت کیلئے کام نہیں کیا۔ اپنا کام خاموشی سے کرنے کی عادت ہے۔ 

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ انسان ہونے کے ناطے غلطی کرسکتا ہوں۔ مشکل فیصلوں سے گھبراتا نہیں۔ عوام کی خدمت کی پوری کوشش کی۔ بہترین عوامی مفاد میں خود مستعفی ہوا۔ چیئرمین عمران خان کے فیصلے کی تائید اور حمایت کرتا ہوں۔ 

Related Posts