وزیراعلیٰ پنجاب کاڈینگی کے مریضوں کے تمام ٹیسٹ مفت کرنے کااعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus: CM Punjab to visit twin cities today
وزیراعلیٰ پنجاب مہنگائی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے پر شدید برہم

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں ڈینگی پر قابو پانے کے لیے افسران پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے انہیں آخری تنبیہ جاری کردی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اسپتالوں میں سی بی سی سمیت ڈینگی کے مریضوں کے تمام ٹیسٹ مفت کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا،  اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  انسداد ڈینگی مہم میں غفلت کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں، انہوں نے افسران کو فائنل وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جہاں غفلت یا کوتاہی نظر آئی وہاں پر فوری ایکشن ہوگا۔ 

سردار عثمان بزدار کا راولپنڈی اور لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہناتھا کہ ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد چاہیئے،  ڈپٹی کمشنر لاہور اور راولپنڈی کو ڈینگی کے باعث تبدیل کیا، اب جو کوتاہی کرے گا اس کی باری ہے۔

وزیراعلیٰ نے ڈینگی سے بچاؤ اور علاج کیلئے مؤثر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت، واک ان انٹرویوز کے ذریعے ہنگامی بنیادوں پر ڈاکٹرز، نرسز اور ضروری اسٹاف بھرتی کرنے، راولپنڈی کےلئے فوری طور پر 3 موبائل ہیلتھ یونٹ بھجوانے کا حکم دیا۔

عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ منسوخ کرتے ہوئے آج راولپنڈی جانے کا بھی اعلان کیا، وزیراعلیٰ نے فلٹر کلینکس کے قیام کی بھی منظوری دے دی اور وزیراعلیٰ آفس میں انسداد ڈینگی سیل کے قیام کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کو ڈینگی سے بچانے کےلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کی انسداد ڈینگی مہم میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔ صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی ریڈ زون علاقوں میں انسداد ڈینگی کے اقدامات کی مانیٹرنگ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں 10 ہزار افراد میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا

خیال رہے کہ ڈینگی وائرس نے صوبہ پنجاب کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ظفر مرزا کے مطابق ملک بھر میں 10 ہزار ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Related Posts