ڈالر کی قدر میں کمی جاری، نئی قیمت 221 روپے 49 پیسے ہوگئی

ڈالر کی قدر میں کمی جاری، نئی قیمت 221 روپے 49 پیسے ہوگئی

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر 2روپے کی کمی کے بعد 221روپے 49 پیسے کی سطح پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ڈالر کو فروخت کرنے کا رجحان بڑھ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کم ہوگئی

فاریکس ڈیلرز کے بیان کے مطابق ڈالر کی فروخت میں اضافہ ہوا اور رواں ہفتے بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی فروخت جاری و ساری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ درآمدی بل میں کمی ہے۔

دوسری جانب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے بھی پروگرام کی منظوری سے متعلق خبریں سرمایہ کاروں کیلئے روپے کی طرف رجحان میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی حوصلہ افزاء ہے۔

ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر میں کمی گزشتہ ہفتے سے ریکارڈ کی جارہی ہے۔ گزشتہ ہفتے سے یہ صورتحال مختلف نہیں جبکہ 2 روز کی تعطیل کے بعد کاروبار کے آغاز سے ہی روپے کی قدر بہتری کی جانب گامزن ہے۔

ڈالر کی قیمت میں 2.59پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 221.49 روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔ظفر پراچہ نے کہا کہ اگر درآمدی بل کم رہے اور حکومتی اخراجات مزید کم ہوجائیں تو ڈالر کی قیمت مزید نیچے لائی جاسکتی ہے۔

کیا آپ بھی جعلی خبروں سے پریشان ہیں؟ تو ڈاؤن لوڈ کریں ایم ایم نیوز کی اپلیکیشن اور جانبدار خبروں سے جان جھڑائیں
تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں