واشنگٹن: امریکا کے صدر جوبائیڈن نے 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کی وجہ سے تیزی سے انخلا ء کی ضرورت ہے۔
جوبائیڈن نے طالبان کے زیر کنٹرول کابل سے امریکی و افغان شہریوں اور امریکی فوجیوں کے انخلاء کے منصوبے کے بارے میں کہا کہ جتنی جلدی ہم انخلاء کا عمل ختم کر سکتے ہیں اتنا ہی بہتر ہے۔آپریشن کا ہر دن ہمارے فوجیوں کے لیے اضافی خطرہ لاتا ہے۔
مزید پڑھیں:افغانستان کی بدلتی فضاء