طالبان کے ساتھ تاحال مذاکرات بحالی کی امید ہے،مائیک پومپیو

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طالبان کے ساتھ تاحال مذاکرات بحالی کی امید ہے،مائیک پومپیو
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونےکہا ہے کہ امریکا اب بھی طالبان کےساتھ امن معاہدےکاخواہشمند ہےتاہم مذاکرات کی بحالی کے لیے طالبان کواپنارویہ ٹھیک کرناہوگا۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونےکہا ہے کہ امریکا اب بھی طالبان کےساتھ امن معاہدےکاخواہشمند ہےتاہم مذاکرات کی بحالی کے لیے طالبان کواپنارویہ ٹھیک کرناہوگا۔

امریکی وزیرخارجہ کا کہناتھا کہ صدر ٹرمپ کی طالبان سے ملاقات اور مذاکرات منسوخ کرنے کا فیصلہ درست ہے،طالبان کو معاہدے پر عمل کر کے دکھانا ہو گا،انہوں نے کہا کہ  طالبان سے نئے مذاکرات خارج ازامکان نہیں ہیں۔

مائیک پومپیونےکہاکہ امن عامہ کی حالت بہتر ہونے پر ہی امریکا اپنے فوجی افغانستان سے واپس بلائے گا جس کے لیے امریکی فوجیوں نے اپنی جانیں دی ہیں اور امریکی حکومت نے 17 سال سے اپنے وسائل اور لاکھوں ڈالرز لگائے ہیں،انہوں نے امیدظاہرکی کہ طالبان اپنا رویہ تبدیل کریں گےاوریہ مسئلہ مذاکرات کے ذریعےہی حل ہوگا۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ ‘اگر طالبان ٹھیک رویہ نہیں اپناتے اور اگر وہ ہمارے ساتھ کیے گئے وعدوں پر پورا نہیں اترتے تو پھر امریکی صدر دباؤ میں کمی نہیں لائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات اور کپمپ ڈیوڈ میں ہونے والی خفیہ ملاقات منسوخ کر دی تھی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنےپیغام میں ان کاکہناتھا کہ طالبان نے کابل حملے کی ذمہ داری کر کے اپنی پوزیشن خراب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان صدر اور طالبان سے ہونے والے امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بدقستمی سے جھوٹے مفاد کے لیے انہوں نے کابل میں حملے کی ذمہ داری قبول کی جس میں ہمارے ایک عظیم سپاہی سمیت 11 افراد ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امن مذاکرات کی منسوخ کا زیادہ نقصان امریکا کو ہی ہو گا، ہم نے گزشتہ 18 سالوں میں واضح کر دیا ہے کہ اپنا ملک کسی اور کے حوالے نہیں کر سکتے، امید ہے کہ امریکا سمجھوتے پر دوبارہ آمادہ ہو جائے گا۔

Related Posts