روس کو جنگ کا بہانہ چاہئے، کچھ روزمیں یوکرین پرحملہ ہوسکتا ہے۔جوبائیڈن

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی صدر کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ
روس کو جنگ کا بہانہ چاہئے، کچھ روزمیں یوکرین پرحملہ ہوسکتا ہے۔جوبائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روس کو جنگ کا بہانہ چاہئے، آئندہ کچھ روز میں یوکرین پر حملہ ہوسکتا ہے جبکہ روسی فوج تاحال سرحد سے واپس نہیں بلائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا روس محاذ آرائی میں یوکرین کے پس جانے کا خدشہ ہے، ایک جانب روس نے یوکرین پر حملے کا کوئی واضح اشارہ نہیں دیا، نہ ہی اپنی فوج مکمل طورپر سرحد سے واپس بلائی جبکہ امریکا مسلسل جنگ سے خبردار کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی وزیر خارجہ یوکرین کشیدگی کیخلاف روسی قیادت سے ملاقات کیلئے تیار

اپنے حالیہ بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ روس کے آئندہ کچھ روز میں یوکرین پر حملے کا خدشہ ہے، مجھے یقین ہے کہ روس نے فیصلہ کر لیا ہے کہ یوکرین پر حملہ کرے۔ روسی فوج کو یوکرین سرحد سے واپس نہیں بلایا گیا۔

بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ روس کو جنگ کا بہانہ چاہئے جبکہ روسی صدر فالس فلیگ آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ان کے حمایت یافتہ یوکرینی باغی اشتعال انگیزی میں ملوث ہیں۔ روس امریکی اتحادیوں کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ روس کی کوششوں کے باوجود امریکا اور اتحادی ممالک ایک ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی روس کی طرف سے سیزفائر کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ روس کے یوکرین پر حملے کی وجوہات ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

 

Related Posts