افغانستان میں فوجی کارروائی کے دوران امریکی فوج کا اہلکار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US soldier killed
افغانستان میں فوجی کارروائی کے دوران امریکی فوج کا اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان میں ایک کارروائی کے دوران امریکی فوج کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگر کے طالبان کے زیر تسلط ضلع چارک میں فوجی کارروائی کے دوران امریکی فوج کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔ افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان نے فوجی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کی ۔

افغانستان میں امریکی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فوجی کی ہلاکت چارک ضلع میں ایک کارروائی کے دوران ہوئی تاہم امریکی اہلکار کی شناخت ان کے اہل خانہ سے رابطے اور اجازت کے بعد ہی ظاہر کی جاسکے گی۔

فوجی کارروائی سے متعلق بھی تفصیلات خفیہ رکھی گئی ہیں۔ امریکی فوجی اہلکار کی ہلاکت سے رواں برس ہلاک ہونے والے امریکی اہلکاروں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

افغان فوج کو ٹریننگ، مشاورت، معاونت اور فوجی کارروائی کیلیے افغانستان میں 12 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں جن کی بحفاظت انخلاء کیلئے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات اب بھی تعطل کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی سینکڑوں ایکڑ اراضی پر بھارتی فوج کے ناجائز قبضے کا انکشاف

واضح رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کو طالبان کے حملے میں امریکی فوجی کی ہلاکت پر صدر ٹرمپ نے ستمبر میں معطل کردیئے تھے جو 3 ماہ بعد بحال ہی ہوئے تھے کہ امریکی بیس پر حملے کے بعد دوبارہ تعطل پیدا ہوگیا ۔

Related Posts