سینٹرل ڈیپوزیٹری کمپنی آف پاکستان اورفیصل بینک لمیٹڈ ا کے درمیان معاہدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:سینٹرل ڈیپوزیٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ(سی ڈی سی) اورفیصل بینک لمیٹڈ کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت فیصل بینک کی کیش مینجمنٹ پیمنٹ سروس کے ذریعے سی ڈی سی کے موثر رقم کی ادائیگی کے طریقہ کارایفیشنٹ پیمنٹ میکانیزم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

معاہدے کی یہ تقریب حال ہی میں سی ڈی سی ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں دونوں آرگنائزیشنز کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔

فیصل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف حسین نے کہا کہ ہم مجموعی افادیت میں بہتری کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حوالے سے اپنے عزم کے مطابق سی ڈی سی کے ساتھ معاہدے پر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

یہ فیصل بینک کی حکمت عملی کے عین مطابق ہے کہ اس طرح کے بہترین اور جدید سولیوشنز فراہم کیے جائیں جس سے بینک اور ہمارے معتبر کلائنٹ دونوں کا فائدہ ہو۔

مزید پڑھیں:احسن اقبال کی گرفتاری کا مقصد حکومت کی نااہلی کو بے نقاب ہونے سے روکنا ہے، شہبازشریف

یہ اشتراک ہماری سی ڈی سی کے ساتھ جاری موجودہ شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے جہاں جون2017 میں ہم نے مشترکہ طور پر پہلی الیکٹرانک آئی پی اوکی بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کی تھی۔

سی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بدیع الدین اکبر نے سی ڈی سی کے موثر ادائیگی کے نظام کے ساتھ انضمام پر فیصل بینک کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ سی ڈی سی کی ڈیجیٹلائزیشن اور کاروبار کو آسان بنانے کے طریقوں پر مسلسل توجہ دینے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مجھے فیصل بینک کے ساتھ باہمی فوائد کے حامل اس کاروباری اشتراک پر مکمل اعتماد ہے جو ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی جانب سے کی جانے والی سی ڈی سی کی ادائیگیوں کی قدر میں اضافہ کرے گا۔