یوکرین پر بلا اشتعال حملہ، عالمی برادری روس کو جوابدہ ٹھہرائے گی۔امریکا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرین پر بلا اشتعال حملہ، عالمی برادری روس کو جوابدہ ٹھہرائے گی۔امریکا
یوکرین پر بلا اشتعال حملہ، عالمی برادری روس کو جوابدہ ٹھہرائے گی۔امریکا

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی روس کے یوکرین پر بلا اشتعال اور بلا جواز حملے کا جواب دیں گے۔عالمی برادری روس کو جوابدہ ٹھہرائے گی۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین پر مبینہ حملے پر ردِ عمل دیتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ روس نے پہلے ہی ایک ایسی جنگ کا انتخاب کیا جو تباہ کن نقصان اور انسانی مصائب کا باعث بنے گی، اس حملے سے ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کا ذمہ دار صرف روس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

روس کا یوکرین پر مبینہ حملہ، دارالحکومت کیف میں دھماکوں کی گونج

امریکی صدر نے کہا کہ روس کا احتساب ہو گا۔ امریکی دفاعی اہلکار نے دعویٰ کیا کہ روس کے 80 فیصد فوجی یوکرین کی سرحد پر موجود ہیں اور روس کی فوج آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔ روس نے یوکرین کے ساتھ اپنی سرحد کے کچھ حصوں پر فضائی حدود بند کر دی ہیں۔

 فرانس نے شہریوں کو یوکرین سے فوری طور پر نکلنے کا حکم دیا ہے۔ روسی صدر نے بدھ کو یوکرین میں فوجی آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد شہریوں کی حفاظت کرنا ہے۔روس کا کہنا تھا کہ آپریشن کا فیصلہ یوکرین کی دھمکیوں کا جواب ہوگا۔

روسی صدر نے یہ بھی کہا کہ روس یوکرین پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا۔ فوجی آپریشن میں مداخلت چاہے کوئی بھی ملک کرے، اسے ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔ اقوامِ متحدہ نے روس سے فوجی واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

Related Posts