امریکی صدر اگلے ماہ پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے۔دفترِ خارجہ نے تصدیق کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی صدر اگلے ماہ پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے۔دفترِ خارجہ نے تصدیق کردی
امریکی صدر اگلے ماہ پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے۔دفترِ خارجہ نے تصدیق کردی

اسلام آباد: دفترِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ  امریکی صدر فروری کے دوران پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے، ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق فروری میں صدر ٹرمپ پاکستان نہیں آئیں گے۔

دفترِ خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے گزشتہ روز ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ماہ بھارت کے دورے پر ہوں گے جبکہ اس دوران ان کا پاکستان میں قیام شیڈول کا حصہ نہیں ہوگا۔

ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق ڈانلڈ ٹرمپ خطے میں کسی بھی دورے سے پاکستان کا دورہ الگ رکھنا چاہتے ہیں جس کے تحت ان کا کوئی بھی دیگر دورہ پاکستان سے منسلک نہیں کیا جاسکتا۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 سے 25 فروری تک بھارت کا دو روزہ دورہ کریں گے جبکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دورۂ پاکستان کی دعوت دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈائریکٹر برائے ابلاغ فوزیہ یونس سے دفترِ خارجہ میں ملاقات کی جس کے دوران پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیاگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پردو روز قبل  اپنے پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے ڈائریکٹر ابلاغ برطانوی ہائی کمیشن سے ہونے والی ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔

مزید پڑھیں:  عائشہ فاروقی کی برطانوی ہائی کمیشن کی ڈائریکٹر سے ملاقات

Related Posts