امریکا میں شرح سود میں 30 سال بعد غیر معمولی اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا میں شرح سود میں 30 سال بعد غیر معمولی اضافہ
امریکا میں شرح سود میں 30 سال بعد غیر معمولی اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکا میں شرح سود میں اچانک غیرمعمولی اضافہ کردیا گیا، مہنگائی قابو کرنے کے نام پر شرح سود 0.75 فیصد بڑھا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل ریزرو کی پالیسی ترتیب دینے والی فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ مہنگائی کو اپنے اہداف کے مطابق 2 فیصد تک واپس لانے کے لیے پرعزم ہے اور توقع کرتے ہیں کہ وہ شرح میں اضافہ جاری رکھے گی۔

چیئرمین فیڈرل ریزرو نے کہا کہ شرح سود میں جولائی میں بھی 0.75 فیصد اضافہ کیا جاسکتا ہے، کساد بازاری روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے چین کی اہم درخواست مسترد کردی

واضح رہے کہ 1994ء کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ شرح سود میں اس قدر اضافہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل ستر فیصد اکیڈمک معیشت دانوں نے خبردار کیا تھا کہ اگلے برس امریکی معیشت کساد بازاری کا شکار ہوجائے گی۔

علاوہ ازیں گزشتہ ماہ جرمنی کے ”ڈوئچے بینک“ نے بھی آئندہ برس امریکا میں کساد بازاری کی پیش گوئی کی تھی۔

Related Posts