امریکی ڈالر کی اُونچی اُڑان، 155.30روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈالر نے روپے کی درگت بنادی، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
ڈالر نے روپے کی درگت بنادی، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی:مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی پرواز منگل کو بھی برقرار رہی اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید154.65روپے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 155.30روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خریدمزید45پیسے کے اضافے سے154روپے سے بڑھ کر154.45روپے اور قیمت فروخت154.15روپے سے بڑھ کر154.65روپے ہو گئی۔

جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید60پیسے کے اضافے سے154.40روپے سے بڑھ کر155روپے اور قیمت فروخت154.80روپے سے بڑھ کر155.30روپے ہو گئی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید186 روپے اور قیمت فروخت188روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈکی قیمت خرید214روپے اور قیمت فروخت216روپے برقرار رہی۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن کے خدشے کے پیش نظرٹیکسٹائل سیکٹرنے روئی کی خریداری کم کردی

Related Posts