کراچی :مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر ایک بار پھر168روپے کی سطح پر پہنچ گیا ،سونے کی فی اونس قیمت میں استحکام رہا اور سونے کی فی اونس قیمت1975ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 167.50روپے سے بڑھ کر167.60روپے اور قیمت فروخت167.80روپے سے بڑھ کر167.90روپے ہو گئی ۔
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں70پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 166.80روپے سے بڑھ کر167.50روپے اور قیمت فروخت 167.30 روپے سے بڑھ کر168روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی۔
فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز یورو کی قدر میں1.30روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 193.20روپے سبڑھ کر195.50روپے اور قیمت فروخت195.20روپے سے بڑھ کر196.50روپے ہو گئی ۔
50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 215روپے سے بڑھ کر215.50روپے اور قیمت فروخت217روپے سے بڑھ کر217.50روپے ہو گئی ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں استحکام رہا اور سونے کی فی اونس قیمت1975ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں استحکام کے باوجودمقامی سطح پر سونے کی قیمت400روپے اضافے سے1لاکھ23ہزار900 روپے تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت343روپے اضافے سے 1لاکھ6ہزار224روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1500روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں مندی، سرمایہ کاروں کے63ارب روپے ڈوب گئے