پاکستان میں انتخابی عمل قانون کے مطابق آگے بڑھایا جائے۔امریکا کا مطالبہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

واشنگٹن: امریکا نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں انتخابی عمل قانون کے مطابق آگے بڑھایا جائے جبکہ انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور بر وقت ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح امریکا پاکستان میں بھی آزادانہ، منصفانہ اور بر وقت انتخابات کے انعقاد پر زور دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں آزادانہ انتخابات چاہتے ہیں۔ امریکا

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھائی، انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں اور قانون کی حکمرانی کا احترام بھی کریں۔

میتھیو ملر کا پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا اہم شراکت دار ہیں، عوامی اور حکومتی سطح پر پاک امریکا تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ میتھیو ملرنے کہا کہ ہم پاکستان میں آزادانہ انتخابات چاہتے ہیں تاہم کسی ایک امیدوار کی حمایت نہیں کرتے۔ الیکشن کے حوالے سے ہم کوئی پوزیشن نہیں اپناتے۔

حال ہی میں واشنگٹن میں معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ترجمان محکمۂ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں آزادانہ انتخابات پر زور دیتے ہیں، کسی سیاسی جماعت یا ایک امیدوار کے حامی نہیں ہیں۔ ڈونلڈ بلوم کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا جواب سفارتخانہ دے گا۔

Related Posts