امریکی حکومت نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایک بار پھر مذمت کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: امریکی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایک بار پھر واشگاف الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی دفترِ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، فریقین ہراسانی، تشدد اور دھمکیوں سے اجتناب برتیں۔ امریکا جمہوریت پسند ملک ہے۔دفترِ خارجہ کی جانب سے بیان جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا نے عمران خان پر حملے کی مذمت کردی، تمام فریقین سے پرامن رہنے کا مطالبہ

ترجمان امریکی دفترِ خارجہ نیڈ پرائس نے گزشتہ شب  کہا کہ امریکا پاکستان کو جمہوری اور پر امن دیکھنے کیلئے پر عزم ہے جبکہ گزشتہ چند روز میں پاکستان میں ہونے والے واقعات پر تشویش ہے۔

امریکی دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا پاکستانی حکام کے ساتھ آزادئ صحافت اور آزادئ اظہار رائے کے حوالے سے بات چیت کرتا رہے گا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پرحملے کی سختی سے مذمت کی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انٹونی بلنکن نے عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکا سیاسی جماعت پرفائرنگ کے واقعے کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔

Related Posts