تھانیداری کا خواب چکناچور، امریکا کا چین کی بڑھتی ہوئی عسکری طاقت پر اظہارِ تشویش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانیداری کا خواب چکناچور، امریکا کا چین کی بڑھتی ہوئی عسکری طاقت پر اظہارِ تشویش
تھانیداری کا خواب چکناچور، امریکا کا چین کی بڑھتی ہوئی عسکری طاقت پر اظہارِ تشویش

واشنگٹن: امریکا کا خطے میں تھانیداری کا خواب چکنا چور ہوگیا، امریکی سائنسی فیڈریشن (اے ایف ایس) نے چین کی بڑھتی ہوئی عسکری طاقت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان اور عراق سے فوجیں وطن واپس بلانے کے اعلان کے بعد امریکا کو چین کی بڑھتی ہوئی جوہری طاقت کھٹکنے لگی۔ اے ایف ایس کا کہنا ہے کہ مصنوعی سیارے کی تصاویر سے چین کی سیلوس فیلڈ کے متعلق معلوم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں طوفانی بارشیں، ڈیم تباہ، نشیبی علاقے زیر آب ،درجنوں افراد ہلاک

اے ایف ایس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ تصاویر سے معلوم ہوا ہے کہ چین اپنے صوبے سنکیانگ کے مشرقی حصے میں حمی کے نزدیک سیلوس کی نئی فیلڈ تعمیر کر رہا ہے جبکہ یہ رپورٹ صحرائی علاقے یومن میں 120 میزائلز پر مشتمل سائلو کی تعمیر کے بعد سامنے آئی۔

امریکی حکام نے مذکورہ رپورٹ میں سوال کیا کہ کیا چین کم سے کم ہتھیار رکھنے کی حکمتِ عملی اور اسلحے کے عدم پھیلاؤ کی پالیسی سے پیچھے ہٹ رہا ہے؟ چین کی دوسری سیلوس فیلڈ کی دریافت جوہری ہتھیاروں کی توسیع ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل چین نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے مائیکرو سافٹ پر سائبر حملے کے الزامات کو من گھڑت قرار دے کر مسترد کردیا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے 8 روز قبل کہا کہ چین ہر طرح کے سائبر جرائم کی مخالفت کرتا ہے اور اس الزام کو من گھڑت قرار دیتا ہےامریکا نے چین پر سائبر سیکیورٹی کے معاملے پر بلاجواز تنقید کے لیے اپنے سارے اتحادیوں کو جمع کیا۔

مزید پڑھیں: چین نے مائیکرو سافٹ پر سائبر حملوں کے الزامات مسترد کردیے

Related Posts