امریکا میں کورونا کے علاج کیلئے (مولنوپراویر) کے ہنگامی استعمال کی منظوری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے اینٹی وائرل گولی(مولنوپراویر) کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔

ایف ڈی اے کی جانب سے گزشتہ روز فائزر کی تیار کردہ ٹیبلٹ پیکسلووِڈ کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی گئی تھی،جس کےبعد آج ادارے نے کورونا کے علاج کے لیے بنائی جانے والی دوا( مولنوپراویر) کی بھی منظوری دیدی ہے جبکہ مرک کمپنی نے امریکی حکومت کے ساتھ مولنوپراویر کے 3.1 ملین کورسز فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

اس دوا کی منظوری معمولی اور متعدل کورونا انفیکشن کے علاج کے لیے دی گئی ہے، تاکہ اس کا مثبت نتائج کے ساتھ علاج ہو سکے، بالخصوص ان مریضوں کا جنھیں شدید کورونا کا زیادہ خطرہ ہے اور جن کے لیے ایف ڈی اے کی طرف سے منظور شدہ متبادل کورونا علاج قابل رسائی یا طبی لحاظ سے مناسب نہیں ہے،یہ دوسری اینٹی وائرل گولی ہے جو بیمار لوگوں کو گھر پر لینے کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:24 گھنٹوں کےدوران کورونا سے مزید 4 افرادچل بسے،322کیسزرپورٹ

دوسری جانب ایف ڈی اےکے مشیروں کی جانب سے نومبر کے آخر میں (مولنوپراویر ) کے استعمال کی سفارش کی گئی تھی جبکہ اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ اس نے زیادہ خطرے والے بالغان میں اسپتال میں داخل ہونے یا موت کے خطرے کو 30 فیصد تک کم کیاگیاہے۔

Related Posts