امریکا کی سعودی عرب اور یو اے ای کو میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کی منظوری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا کی سعودی عرب اور یو اے ای کو میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کی منظوری
امریکا کی سعودی عرب اور یو اے ای کو میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کی منظوری

نیو یارک: امریکی حکومت کی جانب سے سعودی عرب اور یو اے ای کو میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم کی مالیت 5 ارب ڈالر سے زائد ہے،سعودی عرب نے 3.05 ارب اور یو اے ای نے 2.25 ارب ڈالرزکا میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میزائل سسٹم لانگ رینج بیلسٹک،کروز میزائل اور جنگی طیارہ مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یواے ای زمین سے فضا میں مار کرنے والا تھاڑ میزائل خریدے گا جبکہ سعودی عرب امریکا سے 300 پٹریاٹ ایم آئی ایم میزائل سسٹم خریدے گا۔

Related Posts