امریکی حکومت کا پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 1 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی حکومت کا پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 1 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان
امریکی حکومت کا پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 1 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

واشنگٹن: امریکی حکومت نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے مزید 1 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو امدادی سامان پر مشتمل 17 طیارے بھجوائے جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات ہوئی۔ اس دوران پاک امریکا تعلقات، دو طرفہ تعاون اور سیلاب زدگان سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔اس موقعے پر پاکستانی سفیر سمیت دیگر حکام موجود تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی وزیراعظم کی منموہن سنگھ کو سالگرہ پر مبارکباد

امریکی حکومت نے پاکستان کو مزید 1 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے سیلاب زدگان سے ہمدردی ہے۔ یہ مشکل لمحہ ہے اور ہم مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے اب تک 17 طیارے بھجوا چکا ہے۔ اگر سیلاب کے چیلنجز سے فوری نہ نمٹا گیا تو پاکستان پر اس کے طویل المیعاد اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

دو طرفہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک امریکا معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوسکتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاک امریکا ڈپلومیسی پھر لوٹ آئی ہے۔  ماحولیاتی انصاف پر امریکا کی مدد چاہتے ہیں۔

سیلاب زدگان کی امداد کو سراہتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ دنیا میں سبز انقلاب لانے کا وقت آچکا ہے۔  جب بھی ہم مل کر کام کرتے ہیں تو مثبت نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے امریکی وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمۂ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولیٹ نے پاکستان کو 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر امداد دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ 

 

Related Posts