امریکاکورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے،پال جونز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US announces $6 million for Pakistan to boost coronavirus response

لاہور :پاکستان میں  امریکا کے سفیر پال ڈبلیو جونز نے قائدحزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف کو ایک خط لکھ کر کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں امریکا کی جانب سے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

اپنے خط میں امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم مل کر ہی اپنے پیاروں کی حفاظت ،خوشحالی اور آزادی حاصل کرنے کے لئے اس مہلک بیماری کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔

خط کے مطابق امریکا نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پاکستان کیلئے ہنگامی امداد کو ترجیح قرار دے دیا اور پاک امریکا صحت کی شراکت داری سے عوام کی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں اداروں وافراد کی تربیت شروع کردی ہے۔

امریکی سفیر نے شہباز شریف کو 8.4 ملین ڈالر کی امریکی امداد کے دوسرے باب سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کو تین موبائل لیب فراہم کرے گا جو وائرس کے ہاٹ اسپاٹ میں رہنے والوں کی جانچ ، علاج اور نگرانی کریں گی۔

مزید پڑھیں:کورونا سے جنگ ،برطانیہ کاپاکستان کیلئے 2.67ملین پاؤنڈ امداد کا اعلان

اس کے علاوہ امریکا بیماریوں کی روک تھام کے لئے سندھ ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، بلوچستان اور اسلام آباد میں ہائی ٹیک ہنگامی مراکز کو فنڈ فراہم کرے گا۔

اس خط میں کہا گیا ہے ہم کمیونٹی ہیلتھ کیئر ورکرز کو تربیت دینے میں اپنی شراکت میں اضافہ کریں گے تاکہ اسپتالوں پر بوجھ کم کرنے کے لئے ان کے گھروں میں مدد کی جاسکے۔

Related Posts