ثنا جاوید کی جگہ عروہ حسین عید مہم کا حصہ بن گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ثنا جاوید کی جگہ عروہ حسین عید مہم کا حصہ بن گئیں
ثنا جاوید کی جگہ عروہ حسین عید مہم کا حصہ بن گئیں

خواتین کے ملبوسات کے مشہور برانڈ ‘رنگ رسیا’ نے اپنی عید مہم کیلئے نئے چہرے کو متعارف کروادیا ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کے حوالے سے کنٹرو ورسی کی وجہ سے کپڑوں کے مشہور برانڈ نے اداکارہ کو اپنی عید مہم سے نکال دیا تھا۔

Rangrasiya Cancels Sana Javed For Eid Campaign

پاکستانی مشہور برانڈ (رنگ رسیا) کی طرف سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کے ذریعےسے مداحوں کو بتایا گیا تھا کہ ”ثنا جاوید پر لگنے والے الزامات کی وجہ سے اب وہ انھیں اپنے برانڈ کے شوٹ سے باہر کر رہے ہیں، ثنا جاوید پہلے اس برانڈ کی ایمبیسیڈر اور عید کیمپین کا حصہ تھیں مگر اب وہ برانڈ کا حصہ نہیں“ تاہم ملبوسات کے برانڈ ’رنگ رسیا‘ نے اپنی عید کی مہم کا نیا چہرہ متعارف کروادیا ہے اور وہ ہیں اداکارہ عروہ حسین۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by URWA HOCANE (@urwatistic)

جس کی تصدیق خود اداکارہ عروہ حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:احد رضا میر نیٹ فلکس کی ویب سیریز ‘ریزیڈنٹ ایول’ میں کاسٹ

یاد رہے کہ اداکارہ ثنا جاوید پر کئی میک اپ آرٹسٹ اور شوبز سے وابستہ لوگوں نے یہ الزام لگایا تھا کہ اُن کا رویہ ساتھی لوگوں کے ساتھ ٹھیک نہیں ہوتا، جس کے بعد سے ثنا جاوید سوشل میڈیا پر کئی دنوں سے ہاٹ ٹاپک چل رہی ہیں۔

Related Posts