احد رضا میر نیٹ فلکس کی ویب سیریز ‘ریزیڈنٹ ایول’ میں کاسٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احد رضا میر نیٹ فلکس کی ویب سیریز 'ریزیڈنٹ ایول' میں کاسٹ
احد رضا میر نیٹ فلکس کی ویب سیریز 'ریزیڈنٹ ایول' میں کاسٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی اداکار احد رضا میر کے شائقین کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ بہت جلد اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کی اوریجنل ہارر ویب سیریز میں اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔

ماضی میں بھی اداکار برطانیہ میں ’ہیملیٹ اے گھوسٹ اسٹوری‘ نامی اسٹیج تھیٹر میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں جبکہ وہ معروف انگریز مصنف ولیم شیسکپیئر کے شہرہ آفاق تھیٹر ڈرامے ’ہیملیٹ‘ میں بھی ایکشن دکھا چکے ہیں۔

احد رضا میر اب بہت جلد نیٹ فلکس پر اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئینگے جس کی تصدیق خود اداکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahad Raza Mir (@ahadrazamir)

اداکار کی ویب سیریز کے حوالے سے ایک شوبز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ احد رضا میر جاپانی ویڈیو گیم پر بنائی جانے والی ایک ویب سیریز میں اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ احد رضا میر ریزیڈنٹ ایول نامی ویب سیریز میں دکھائی دیں گے، جس میں مختلف ممالک کے اداکار ایکشن میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

مزید برآں رپورٹ کے مطابق نیٹ فلیکس نے فوری طور پر احد رضا میر کے کردار کے حوالے سے کوئی وضاحت اور تصدیق نہیں کی کہ انہیں کون سا کردار دیا جائے گا، تاہم انہیں ایشیائی کردار دیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ‘ریزیڈنٹ ایول’ نامی ویب سیریز جاپانی ویڈیو گیم سے ماخوذ ہے جو کہ ہارر تھرلر ہوگی۔

Related Posts