ویمنزکرکٹ کی چیف سیلیکٹر عروج ممتاز سیریز کیلئے رضا مندی پر جنوبی افریقہ کی شکرگزار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویمنزکرکٹ کی چیف سیلیکٹر عروج ممتاز سیریز کیلئے رضا مندی پر جنوبی افریقہ کی شکرگزار
ویمنزکرکٹ کی چیف سیلیکٹر عروج ممتاز سیریز کیلئے رضا مندی پر جنوبی افریقہ کی شکرگزار

لاہور: پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی چیف سیلیکٹر عروج ممتاز نے سیریز کھیلنے کیلئے رضامندی پر جنوبی افریقہ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چیف سیلیکٹر اور قائم مقام ہیڈ آف ویمنز کرکٹ عروج ممتاز نے  کہا کہ کورونا وباء کے دوران ہم خواتین کی کرکٹ پر زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں تاکہ پاکستان میں خواتین کی کرکٹ کو فروغ دیا جاسکے۔

چیف سیلیکٹر عروج ممتاز نے کہا کہ ہم جنوبی افریقہ کرکٹ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2022ء کیلئے کوالیفائی کرنے کے باوجود ہمارے ساتھ مکمل سیریز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی۔

قائم مقام ہیڈ آف ویمنز کرکٹ عروج ممتاز نے کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود خواتین کھلاڑیوں کی توجہ کھیل پر مرکوز رکھنے کی وجہ سے پی سی بی نے مختلف ڈومیسٹک ٹورنامنٹس منعقد کروائے تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقہ کیلئے 27 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی جبکہ 18 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان 31 دسمبر کو کیا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی 27 ممکنہ کھلاڑیوں میں ایمن انور ، عالیہ ریاض ، انعم امین ، عائشہ نسیم ، عائشہ ظفر ، بسمہ معروف ، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثنا ءخان ، ارم جاوید ، جویریہ خان ، جویریہ رؤف اور کائنات امتیازشامل ہیں۔ 

مزید پڑھیں:  دورۂ جنوبی افریقہ، 27 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست اور شیڈول جاری

Related Posts