وہاں رہیں جہاں چاہنے والوں کی توجہ ملے۔علیزے شاہ کا مداحوں کو مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وہاں رہیں جہاں چاہنے والوں کی توجہ ملے۔علیزے شاہ کا مداحوں کو مشورہ
وہاں رہیں جہاں چاہنے والوں کی توجہ ملے۔علیزے شاہ کا مداحوں کو مشورہ

ڈرامہ سیریز عہدِ وفا سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی خوبصورت اداکارہ علیزے شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں اس جگہ پر رہنا چاہئے جہاں ہمیں اپنے چاہنے والوں کی توجہ حاصل ہو۔

نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرکے پرستاروں کے دل جیتنے والی شوخ اور چنچل اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی اور بولڈ تصویر شیئر کی ہے۔

شیئر کی گئی تصویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور چہرے پر دھیمی سی مسکراہٹ بھی سجا رکھی ہے ۔ تصویر کے کیپشن میں علیزے شاہ نے اپنے مداحوں کو ایک مشورہ سے بھی نوازا۔

نوجوان اداکارہ نے کہا کہ آپ ان لوگوں کے ساتھ رہیں جو آپ کو ترجیح دیتے ہوں۔ علیزے کا کہنا ہے کہ کبھی ان لوگوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق نہ رکھیں جن کے لئے آپ صرف ایک آپشن کے طور پرضروری ہوں۔

علیزے شاہ نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں اب تک 2 لاکھ سے زائد پرستار پسند کر چکے ہیں ۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع نے اپنی راہیں جدا کر لیں کیونکہ دونوں نے ہی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو لائیک کرنا ترک کردیا تھا ۔ گذشتہ برس نشر ہونے والے ڈرامے میرا دل میرا دشمن دونوں اداکاروں نے اکٹھے کام کرکے ان خدشات کو ختم کردیا تھا ۔

اداکارہ علیزے شاہ نہ صرف اداکاری کرتی ہیں بلکہ ماڈلنگ بھی ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ نجی ٹی وی چینل پر چلنے والی ڈرامہ سیریل عشق تماشا میں انہیں بہترین پرفارمنس پر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا ۔ جبکہ اس کے بعد آنے والے ڈرامے عہد وفا میں بھی علیزے کی اداکاری کو پرستاروں کی جانب سے خوب پزیرائی ملی ہے ۔

یاد رہے کہ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ ڈرامہ سیریل ”عہدِ وفا“ کے ٹریلر کو ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر ایک ہی دن میں 30 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا تھا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی چھتر چھایہ تلے بنائے گئے ڈرامہ سیریل عہدِ وفا کو بڑی تعداد میں عوام پسندیدگی کی سند عطا کرنے لگے۔ عہدِ وفا کے ٹریلر کے ویوز گزشتہ روز 3 ملین یعنی 30 لاکھ سے تجاوز کر گئے۔

Related Posts