کراچی میں ڈاکو بے لگام، بے رحم ڈکیتوں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے تین افراد کو موت کو نیند سلا دیا ہے جبکہ فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ گزری میں پیش آیا جہاں جنرل اسٹور کے مالک کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ جنرل اسٹور کے مالک وسیم سے دو ڈکیتوں نے 35 ہزار کی رقم چھینی، مزاحمت پر ڈکیتوں کی فائرنگ سے جنرل اسٹور کا مالک موقع پر دم توڑ گیا۔
قریبی لیبارٹری کے گارڈ نے ڈکیتوں پر فائرنگ کردی جس سے ایک ڈکیت زخمی ہوگیا، تاہم عوام نے دونوں ڈکیتوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
سُپر ہائی وے جمالی پُل کے قریب بھی ڈکیتوں کی فائرنگ سے آغا نامی شخص جان بحق ہوگیا، گذشتہ روز جوہر موڑ کے قریب بھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے وجیہہ الحسن نامی شخص جاں بحق ہوا گیا تھا۔
ڈیفنس فیز 1 آغا خان سگنل کے قریب دوران ڈکیتی، مزاحمت پر ایک مرد اور ایک خاتون کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔
شاہراہ فیصل فیروز آباد تھانے کی حدود میں بھی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مجاہد نامی شہری زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں : ملیر کا علاقہ گڈاپ ٹاؤن جرائم پیشہ افراد کی جنت بن گیا، پولیس بھتہ خوری میں مصروف