لوئر دیر: پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار موقعے پر جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوئر دیر: پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار موقعے پر جاں بحق
لوئر دیر: پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار موقعے پر جاں بحق

لوئر دیر میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے حفاظت پر تعینات 2 پولیس اہلکار موقعے پر جاں بحق ہو گئے۔ 

علاقہ پولیس کے مطابق لوئر دیر میں مرکزِ صحت سے جاتے وقت نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم کی سیکورٹی کے لیے جانے والے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے2 اہلکاروں کی شہادت  کے بعد سیکورٹی حکام اور ریسکیو اہلکار موقعے پر پہنچ گئے۔

جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی میتیں تحویل میں لینے کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ جائے وقوعہ اور اردگرد کے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کو پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور کیا گیا تھا۔ حملہ آوروں کو جلد گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے گی۔ ملک بھر میں انسدادِ پولیو کی قومی مہم جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پولیو سے پاک صحت مند بچے پاکستان کی ترقی اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت ملک کو پولیو سے پاک کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کرنا چاہتی ہے، تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اِس عظیم مقصد میں حکومت کا ساتھ دیں۔ 

مزید پڑھیں: پولیو سے پاک  بچے ہماری ترقی  کی ضمانت ہیں۔عثمان ڈار

Related Posts