اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت وزرائے تعلیم کے اجلاس میں نویں سے بارویں کلاس تک تعلیمی ادارے 18 جنوری اورملک بھر کی جامعات یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔
وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں مئی کےآخری ہفتے،جون کےابتدائی ایام میں بورڈامتحانات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صوبائی وزرا تعلیم و دیگر حکام وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت صحت کی سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ پہلی تا 8 ویں کلاسیں 18 جنوری اورنویں سے بارویں کلاس تک تعلیمی ادارے 25 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیاجبکہ ملک بھر میں جامعات یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد ہو رہا ہو تو ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔
وفاقی وزیرِ تعلیم کی زیرِ صدارت آج صوبائی وزرائے تعلیم اجلاس کے تناظر میں وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نےکہا کہ اِس حوالے سے فی الحال کچھ کہنا مشکل ہے کہ اسکول کب سے کھولے جاسکیں گے۔
مزید پڑھیں: ایس او پیز پر عمل کیا جائے تو ادارے بند کرنے کی ضرورت نہیں۔سعید غنی