خاتون خود کش بمبار کی اطلاع پر اسلام آباد کی یونیورسٹیاں بند

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد کے نواح میں خاتون بمبار کی موجودگی کی اطلاع کے بعد سیکورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد کی متعدد یونیورسٹیز کو بند کردیا گیا۔

این ڈی یو، قائداعظم، ائیر اور بحریہ یونیورسٹیز سیکورٹی خدشات کے باعث بند کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم نے حملوں کی منصوبہ بندی کی  ہے اور اسلام آباد کے بڑے تعلیمی اداروں میں حملہ کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حملے کے لئے خاتون خود کش بمبار کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی متعدد یونیورسٹیاں اور اسکول بند کر دئیے گئے، حملے 22 سے 24 جنوری کے دوران کیے جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات سخت ہیں، انتخابی ریلیوں، جلوسوں میں احتیاط کی ضرورت ہے، پولیس اپنی طرف سے تمام اقدامات کر رہی ہے۔

Related Posts