اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں جنگ بندی کے حق میں قرارداد منظور

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ میں جنگ بندی، اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی میں قرارداد منظور
غزہ میں جنگ بندی، اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی میں قرارداد منظور

غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد منظور کر لی گئی۔ قرارداد کے حق میں اقوامِ متحدہ کے 120 اراکین نے ووٹ دئیے۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیل کے جاری حملوں کے دوران غزہ میں جنگ بندی کے حق میں قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد کے حق میں 120 جبکہ مخالفت میں 14 اراکین نے ووٹ دئیے۔

حماس اسرائیل بالواسطہ مذاکرات میں تیزی، جنگ بندی کا امکان روشن

امریکا، اسرائیل اور ہنگری سمیت 14 ممالک نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے دوران جنگ بندی کی مخالفت کی جبکہ برطانیہ سمیت 45 ممالک نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

حماس نے قیدیوں کی رہائی جنگ بندی سے مشروط کردی

جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں جنگ بندی کے ساتھ ساتھ غزہ میں پانی اور بجلی کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ امریکا اور اتحادی ممالک اسرائیل کے ساتھ کھڑے نظر آئے جن کی جانب سے جنگ بندی کی مخالفت ہوئی۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں زمینی حملوں کیلئے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ غزہ کا انٹرنیٹ اور مواصلاتی رابطے بھی کاٹ دئیے گئے۔ شمالی غزہ پر اسرائیلی فورسز نے 3 اطراف سے وحشیانہ بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔

غزہ کے سرحدی علاقوں میں حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہورہی ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں غزہ میں مقیم مظلوم فلسطینی ہزاروں کی تعداد میں شہید ہوئے ہیں جس پر اسلامی ممالک کی جانب سے آواز اٹھائی جارہی ہے۔

 

Related Posts