افریقہ کا عالمی دن، اقوامِ متحدہ کی تباہ حال ممالک کی معاشی بحالی کیلئے تعاون کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افریقہ کا عالمی دن، اقوامِ متحدہ کی تباہ حال ممالک کی معاشی بحالی کیلئے تعاون کی اپیل
افریقہ کا عالمی دن، اقوامِ متحدہ کی تباہ حال ممالک کی معاشی بحالی کیلئے تعاون کی اپیل

جنیوا: اقوامِ متحدہ نے عالمی برادری سے کورونا وائرس کے باعث تباہ حال ممالک کی معاشی بحالی کیلئے تعاون کی اپیل کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ کورونا وائرس نے دُنیا بھر میں معاشی عدم مساوات کو بے نقاب کردیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ کورونا نے افریقہ سمیت دیگر براعظموں کے ممالک میں مشکل جدوجہد سے حاصل کیے گئے ترقیاتی اہداف کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ افریقہ کی آزادی کے عالمی دن کے موقعے پر میں تمام ترقی یافتہ اقوام کو دعوت دیتا ہوں کہ افریقہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں اور معاشی بحالی کیلئے تعاون کریں۔ 

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 25 مئی کے روز براعظم افریقہ کی آزادی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ 60ء کی دہائی تک افریقہ کے بیشتر ممالک یورپ کے قبضے میں تھے جنہیں 80ء تک ایک ایک کرکے آزادی ملی۔

آگے چل کر 1980ء کی دہائی میں کم و بیش تمام ممالک آزاد ہو گئے تاہم افریقہ کے وسائل نوآبادیاتی دور میں ہی غصب کیے گئے۔ آج تک یہ براعظم معاشی اعتبار سے غربت کی لکیر سے نیچے ہے۔

افریقہ میں پھیلے ہوئے علاقائی، قومی اور نسلی تعصب نے بھی معاشی بحالی کے سفر میں بد ترین مشکلات اور مسائل پیدا کیے۔ خوفناک جنگوں اور خانہ جنگی کے نتیجے میں بھی ہزاروں افراد جان کی بازی ہار گئے۔

براعظم افریقہ میں واقع15 ممالک چاروں طرف سے خشکی سے گھرے ہوئے ہیں جن کی سرحدیں سمندر سے نہ ملنے کے باعث یہ ممالک تجارتی و معاشی فوائد سے محروم ہیں جنہیں اقتصادی مشکلات درپیش ہیں۔

معدنیات کی دولت سے مالا مال افریقہ پر یورپی ممالک نے برسہا برس تک حکومت کی اور افریقی عوام کو یرغمال بنا کر غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا۔ سونا، تانبا، پٹرولیم اور ہیرا اہم افریقی معدنیات میں شمار ہوتے ہیں۔

آج بھی کان کنی افریقہ کے کئی ممالک کی اہم ترین صنعت شمار ہوتی ہے تاہم بے شمار مزدور معدنیات نکالنے کیلئے منوں مٹی تلے دب کر جاں بحق ہوجاتے ہیں۔ سب سے زیادہ تیل شمالی افریقہ کے مسلمان ملکوں سے نکالا جاتا ہے۔

تحریکِ انصاف کے دور میں وفاقی حکومت نے افریقہ کے ساتھ تجارتی روابط استوار کرنے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔ پاک فوج افریقہ کے غریب ممالک کی امداد کیلئے کمربستہ ہے۔ پاک بحریہ نے پی این ایس نصر کو افریقی ممالک کی امداد کیلئے بھیجا۔ 

گزشتہ ماہ پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر انسانی ہمدردی کے مشن پر افریقی ملک بینائن پہنچ گیا،بینائن اور ملحقہ ملک نائیجر کی آفات سے متاثرہ عوام کو اشیائے خوردونوش فراہم کی گئیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق 5 مارچ کے روز بینائن اور ملحقہ ملک نائیجر کی آفات سے متاثرہ عوام کواشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر انسانی ہمدردی کے مشن پر افریقی ملک بینائن پہنچا۔

مزید پڑھیں: بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر امدادی سامان لیکر افریقی ملک بینائن پہنچ گیا

Related Posts