متحدہ امارات کی مساجد، عبادت گاہوں میں چار ہفتے کے لیے نمازوں پر پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ امارات کی مساجد، عبادت گاہوں میں چار ہفتے کے لیے نمازوں پر پابندی عائد
متحدہ امارات کی مساجد، عبادت گاہوں میں چار ہفتے کے لیے نمازوں پر پابندی عائد

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے چار ہفتے تک کیلئے مساجد سمیت تمام عبادت گاہوں میں نمازوں کی ادائیگی پر پابندی عاید کردی ہے۔

حکومت نے یہ فیصلہ ملک میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کوششوں کے ضمن میں کیا، یو اے ای کی وزارت صحت نے اب تک ملک میں کرونا وائرس کے 98 کیسوں کی تصدیق کردی ہے۔

مہلک وائرس کوونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حالیہ دنوں میں متعدد اقدامات کیے گئے ہیں‘یو اے ای نے دو روز پہلے غیرملکیوں کو ویزوں کا اجرا بند کردیا تھا اور لبنان، ترکی، عراق اور شام کے لیے پروازوں کی آمد ورفت معطل کردی تھی۔

امارت ابوظبی نے سیاحوں کی پسندیدہ سیرگاہ لوفرے میوزیم اور تھیم پارک کو کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بند کردیا ہے۔ابو ظبی نے سینما گھروں کو پہلے ہی بند کردیا تھا۔

Related Posts