فرانس میں کورونا سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرانس کے صدر عمانویل میکروں کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کی جائے گی۔ ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے حکومت سخت فیصلے کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
فرانس کے صدر عمانویل میکروں کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کی جائے گی۔ ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے حکومت سخت فیصلے کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پیرس:فرانس کے صدر عمانویل میکروں کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کی جائے گی۔ ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے حکومت سخت فیصلے کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

قوم سے خطاب میں صدر عمانویل میکروں نے کہا کہ فرانس میں کورونا سے متاثر علاقوں میں فوج تعینات کی جائے گی۔ کورونا کی روک تھام کے سلسلے میں ملک کی سرحدیں سیل کی جا رہی ہیں۔

سب سے زیادہ متاثرہ علاقے شینگن کو نو فلائی زون قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے قرنطینہ کی مدت پندرہ دن ہو گی۔ اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

صدر میکروں نے کہا کہ فرانس اس وقت کرونا کے خلاف حالت جنگ میں ہے اور ہم بہت مشکل دور سے گذر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ان دنوں کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے ممالک میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایمرجنسی سمیت بڑے اقدامات کئے جارہے ہیں اور وائرس تیزی سے دنیا میں پھیل رہا ہے۔

Related Posts