انوکھی گاڑی جو خود کار ڈرائیونگ کی صلاحیت کے ساتھ پرواز بھی کرسکتی ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انوکھی گاڑی جو خود کار ڈرائیونگ کی صلاحیت کے ساتھ پرواز بھی کرسکتی ہے
انوکھی گاڑی جو خود کار ڈرائیونگ کی صلاحیت کے ساتھ پرواز بھی کرسکتی ہے

لاس ویگاس: جنرل موٹرز نے مستقبل کی ایسی کیڈیلاک گاڑی پیش کی ہے جو خودکار ڈرائیونگ کے ساتھ ساتھ پرواز کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔یہ انوکھی گاڑی با کمال صلاحیتوں کی حامل ہے۔

لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران اس کانسیپٹ گاڑی کو پیش کیا گیا، جو کسی ہیلی کاپٹر کی طرح پرواز اور اتر سکتی ہے۔کمپنی کے مطابق یہ کانسیپٹ گاڑی مستقبل کی ٹرانسپورٹیشن کو ذہن میں رکھ کر تیار کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ مکمل طور پر خودکار اور الیکٹرک گاڑی ہے جس میں 90 کلوواٹ موٹر، جی ایم لیتھیم بیٹری پیک اور الٹرا لائٹ ویٹ باڈی 4 روٹرز کے ساتھ ہے۔کمپنی نے اسے متعارف کراتے ہوئے اسے شہروں میں فضائی سفر کرنے والی کیڈیلاک گاڑی قرار دیا۔

اس میں صرف ایک مسافر سفر کرسکے گا جو کہ تیکنیکی طور پر ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ (وی ٹی او ایل) ڈران ہے، جو 55 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے شہروں میں ایک سے دوسری چھت تک سفر کرسکتا ہے۔

جنرل منیجر کے ڈیزائن چیف مائیک سیمکو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ڈرون جی ایم کے مستقبل کے ویژن کی کنجی ہے’۔ویڈیو میں بتایا گیا کہ یہ کیڈیلاک ڈرون بہت جلد آرہا ہے، جس میں سلائیڈنگ ڈورز اور ایک پینارومک گلاس روف دی گئی ہے۔

گاڑی کے اندر کا کیبن لاؤنج جیسی نشست کے ساتھ ہے، جس میں بائیومیٹرک سنسرز، وائس کنٹرول اور دیگر ٹیکنالوجیز موجود ہیں۔کمپنی کی جانب سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔فوٹو بشکریہ کیڈیلاک۔

Related Posts