کراچی : اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئندہ 9 ماہ کے دوران 50 لاکھ بچوں کی ولادت متوقع ہے جبکہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی خوراک ایک بڑا چیلنج ہے۔
یونیسیف کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے اب تک 116 ملین بچے پیدا ہوئے ہیں ، پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جن میں پیدائش کی شرح سب سے زیادہ ہے۔
یونیسیف نے کہا ہے کہ نئی ماؤں اور ان کے بچوں کو صحت کے حوالے سے سنگین مسائل کا سامنا ہے، عالمی ادارہ نے خوردنی اشیاء اور ادویات کی ترسیل میں تعطل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
یونیسف کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران بہت سے خاندانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ الگ کردیا گیا ہے تاہم اب بھی یہ کہنا مشکل ہے کہ زچگی کے دوران کورونا وائرس زچہ اور بچہ کو کتنا متاثر کریگا۔
متوقع پیدائش کے لئے امریکا چھٹا بڑا ملک ہے جہاں 11 مارچ اور 16 دسمبر کے درمیان 3.3 ملین بچے پیدا ہونے کا امکان ہے تاہم امریکا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤکے مد نظر حکام نے حاملہ خواتین کو وائرس سے بچانے کیلئے متبادل مراکز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: انجلینا جولی کا بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار