سکھر میں سیاہ کاری کا الزام، ماموں نے طیش میں آکر فائرنگ کردی، کمسن بھانجی اور ایک نوجوان قتل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

سندھ کے شہر سکھر میں سیاہ کاری کے الزام پر ماموں نے طیش میں آ کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کمسن بھانجی اور ایک نوجوان قتل ہوگیا جو لڑکی کا مبینہ آشنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سکھر کے تماچانی تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ نجی ٹی وی رپورٹ میں ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ماموں نے سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے اپنی 15سالہ بھانجی وزیراں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

فائرنگ کے تنیجے میں زخمی ہونے والا 16سالہ نوجوان راشد شر بھی جانبر نہ ہوسکا۔ ایس ایس پی سکھر کا کہنا ہے کہ ورثاء نے معاملہ دبانے کی کوشش کی اور فائرنگ کرنے والے ملزم کو واقعے کے بعد فرار کروا دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے بروقت قانونی کارروائی کی۔

سکھر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں کمسن مقتولین کی لاشیں تحویل میں لے لیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے، جس سے دونوں کی موت کی اصل وجہ کا تعین ہوسکے گا۔ملزم نے طیش میں آ کر فائرنگ کی تھی۔

صوبے میں غیرت کے نام پر قتل کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، لڑکوں اور لڑکیوں کو پسند کی شادی یا آشنا کے ساتھ دیکھ لیے جانے پر قتل کرنا معمول بنتا جارہا ہے۔ ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا جائے گا۔

Related Posts