کراچی : گورنمنٹ گرلز کالج پی ای سی ایچ ایس میں غیر متعلقہ افراد کا دھاوا، سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں گھس کر غل غپاڑہ، نعرے بازی ، طالبات ہراساں، والدین میں تشویش کی لہر، پرنسپل نے ڈائریکٹر کالجز کو مطلع کردیا۔
شہر کے معیاری سرکاری ادارے گورنمنٹ گرلز کالج پی ای سی ایچ ایس میں گزشتہ روز20سے زائدغیر افراد گھس گئے اور کالج کے سپرنٹنڈنٹ افضل بیگ کے ہمراہ سرکاری دفتر میں نعرے بازی کی جس پرکالج کی ڈسپلن کمیٹی کی انچارج رخسانہ میرانی نے ان لوگوں کو منع کیا کہ کالج میں پرنسپل رخسانہ بلوچ کو اطلاع دی کہ گرلز کالج میں 20 سے 30 افراد گھس آئے ہیں جن میں وہ صرف ایک شخص نے اپنا نام شاہ رضا بتایا ہے۔
اس حوالے سے گریڈ 20کی افسر پرنسپل رخسانہ بلوچ نے سیکریٹری کالج ، ڈائریکٹر جنرل کالج اور ریجنل ڈائریکٹر کالجز کو اطلاع دی ہے جس میں بتایا ہے کہ جمعرات کو کالج کا سپرنٹنڈنٹ افضل بیگ میرے پاس آیا تھا اور اس نے کہا کہ ہم کالج میں کیک کاٹنا چاہتے ہیں اور باہر سے 10سے 20لوگ بھی آئیں گے جس کے بعد میں نے اسے منع کیا کہ خواتین کے کالج میں ایسی کسی سرگرمی کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہے لہٰذا یہاں کوئی پروگرا م کرنے کے بجائے کسی بوائز کالج کا رخ کریں ۔
جس کے بعد جمعہ کو کالج میں 20 سے 30افراد سپرنٹنڈنٹ شاہ رضا کی معیت میں زبردستی داخل ہوئے اور خواتین کو ہراساں کیااو ہلڑ بازی بھی کی اور سرکاری دفتر میں گھس کرکیک کاٹنے کی تقریب کی جس پر خواتین اساتذہ سمیت طالبات میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے اور والدین کے تشویش بھرے فون آرہے ہیں کہ کالج میں کون غیر متعلقہ لوگ آئے ہیں لہٰذا اس سپرنٹنڈنٹ افضل بیگ سمیت اس کے 30 سے زائد ساتھیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
محکمہ تعلیم کالجز نے گیارہویں کے داخلوں کیلئے انوکھی شرائط عائد کردیں
کالج میں مسلح افراد کے گھسنے کا معاملہ سلجھنے کے بجائے مزید الجھ گیا
کراچی میں نجی اسکول کے لیڈیز واش روم سے خفیہ کیمرے نکل آئے،رجسٹریشن منسوخ
ناظم آباد گرلز کالج میں 8 مسلح افراد کا دھاوا، انکوائری کمیٹی خاموش، اجلاس بھی نہ ہو سکا