کنگنا رناوت ”کام نہ ہونے کی وجہ“سے گذشتہ سال کا آدھا ٹیکس ادا کرنے سے قاصر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کنگنا رناوت ”کام نہ ہونے کی وجہ“سے گذشتہ سال کا آدھا ٹیکس ادا کرنے سے قاصر
کنگنا رناوت ”کام نہ ہونے کی وجہ“سے گذشتہ سال کا آدھا ٹیکس ادا کرنے سے قاصر

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی اداکارہ ہونے کے باوجود ’کام نہ ہونے کے باعث“پچھلے سال کا آدھا ٹیکس ادا کرنے سے قاصر ہیں۔

کنگنا رناوت، جنہیں آخری بار 2020 میں بننے والی فلم ‘پنگا’ میں دیکھا گیا تھا، انھوں نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی آپ بیتی سنائی، انہوں نے لکھا کہ ”اگرچہ میں آمدنی کا تقریبا ً45 فیصد ٹیکس کے طور پر ادا کرتی ہوں، حالانکہ میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کام نہ ہونے کے باعث انہوں نے گزشتہ سال آدھے ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی۔

Kangana Ranaut tax

کنگنا رناوت ٹیکس
واضح رہے کہ 2019 میں، فوربس انڈیا نے اپنی سالانہ سلیبریٹی 100 کی فہرست میں کنگنا کو 70 ویں پوزیشن پر رکھا تھا۔ فوربس انڈیا سلیبریٹی 100 کی فہرست کی درجہ بندی مختلف پیشوں کے ذریعے ہونے والی آمدنی کے اندازوں اور مشہور شخصیات کی توثیق اور ان کی شہرت کے اندازوں پر مبنی تھی۔

دریں اثنا، اداکارہ اپنی فلم ”تھلائی وی” کی ریلیز کا انتظار کر رہی ہیں جو اس سے قبل اپریل 2021 میں ریلیز ہونے والی تھی، لیکن کوویڈ 19 معاملات میں اضافے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی، جس کی وجہ سے سنیما ہال بند رہے۔ اس کے علاوہ ان کی دیگر فلمیں بھی پائپ لائن میں موجود ہیں۔

Related Posts