اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے بعد پاکستان سے روانہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے بعد پاکستان سے روانہ ہو گئے۔ انہیں وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے رخصت کیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے دورے کے دوران سیلاب زدہ علاقوں میں سیلاب زدگان سے ملاقات کی۔ اس دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں مزید بڑے ڈیم بنانا پڑیں گے۔ آرمی چیف 

بلوچستان اور سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو سندھ کے روایتی تحائف بھی پیش کیے۔ انتونیو گوتریس نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر سندھ سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیلئے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ عالمی برادری پاکستان کو سیلاب زدگان کے مسائل پر قابو پانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی جس کی ہم نے عالمی برادری سے اپیل کی۔

خیال رہے کہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے سے قبل اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ملک بھر میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقعے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور انتونیو گوتریس نے خطاب بھی کیا تھا۔ 

 

Related Posts