جنیوا: اقوامِ متحدہ نے عالمی برادری سے کورونا کی روک تھام کو اوّلین ترجیح دیتے ہوئے کوویکس کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون یہ سنگین یاد دہانی ہے کہ وائرس کی روک تھام ہر ملک کا سب سے اوّلین ایجنڈا ہونا چاہئے۔
پاکستان میں کورونا کے 4ہزار27 نئے کیسز رپورٹ، 9مزید شہری جاں بحق
ٹوئٹر پیغام میں جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے پلیٹ فارم کوویکس کو تمام ممالک اور ویکسین بنانے والی تمام کمپنیوں سے ترجیحی بنیادوں پر ویکسین کی سپلائی کی ضرورت ہے تاکہ کورونا کی روک تھام ممکن بنائی جائے۔
Omicron is a grim reminder that stopping the pandemic anywhere must be at the top of the agenda everywhere.
We need all countries and all manufacturers to prioritize vaccine supply to COVAX and support the local production of tests, vaccines and treatments around the world.
— António Guterres (@antonioguterres) January 16, 2022