پاکستان میں کورونا کے 4ہزار27 نئے کیسز رپورٹ، 9مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 4ہزار27 نئے کیسز رپورٹ، 9مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 4ہزار27 نئے کیسز رپورٹ، 9مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 4 ہزار 27 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 9شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 13لاکھ 24ہزار 147افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 12شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کورونا کی شرح 35 فیصد، سندھ ٹاسک فورس کا ہنگامی اجلاس طلب

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51ہزار236ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ41 لاکھ 36ہزار709ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 7.80فیصد رہی جبکہ 752مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  579افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار584 ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 31 ہزار 551ہیں جبکہ شرحِ اموات 2.2فیصد پر برقرار ہے۔ 

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 52 ہزار 261افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 88جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 99 ہزار 830کیسز اور 7 ہزار 694اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 82 ہزار 199افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 958انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 699 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 367 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 750افراد کورونا سے متاثر اور 749انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 445کیسز اور 187 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 10ہزار 963شہری کورونا سے متاثر جبکہ 969 جاں بحق ہوگئے۔

Related Posts