جنیوا: اقوامِ متحدہ نے گزشتہ 100 برس میں گرم ترین موسم کے ریکارڈ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کیلئے سنگین موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف فیصلہ کن اقدام ضروری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا نے گزشتہ 100برس کے دوران سب سے زیادہ درجۂ حرارت ریکارڈ کیا جو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا ایک اہم حصہ ہے جو ہماری زندگیوں اور سیارے (زمین) کے وجود کو خطرےمیں ڈال رہا ہے۔
پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف فیصلہ کن اور اہم اقدام کیلئے زیادہ انتظار نہیں کرسکتے۔ عالمی برادری کو جلد ہی ایسے اقدامات اٹھانے چاہئیں جن سے خطرناک موسمیاتی تبدیلیوں کو قابو کیا جاسکے۔
قبل ازیں عالمی موسمیاتی تنظیم (ورلڈ میٹیورولوجیکل آرگنائزیشن) نے اعلان کیا کہ کینیڈا میں موجود ڈیتھ ویلی میں 3 روز قبل 54.4 ڈگری سینٹی گریڈ درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ 100 برس میں سب سے زیادہ ہے۔ قبل ازیں ایسا ہی درجۂ حرارت 1931ء میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔
The world has just seen its hottest temperature reading in 100 years.
This is part of a trend that is driving extreme weather events and is jeopardizing our lives & our planet. We cannot wait any longer for bold and decisive #ClimateAction. https://t.co/609qk6VHih
— António Guterres (@antonioguterres) August 18, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل اقوامِ متحدہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کیلئے ماحولیاتی ایکشن کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی انصاف بھی ضروری ہے۔
ٹوئٹر پر1 ماہ قبل اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی برادری کو صرف ماحولیاتی ایکشن نہیں بلکہ ماحولیاتی انصاف بھی چاہئے۔
مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کیلئے انصاف بھی ضروری ہے۔اقوامِ متحدہ