عمر سرفراز چیمہ نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمر سرفراز چیمہ نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
عمر سرفراز چیمہ نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور: چوہدری محمد سرور کو بطور گورنر برطرف کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے چوہدری محمد سرور کو گزشتہ روز گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کردیا، بعد ازاں عمر سرفراز چیمہ نے نئے گورنر پنجاب کے طور پر حلف اٹھایا۔ ان سے حلف چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے لیا۔ 

گزشتہ روز چوہدری سرور کو برطرف کرنے کی حکومت نے کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم پاکستانی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ چوہدری سرور علیم خان گروپ کو سپورٹ کر رہے تھے۔ عمر سرفراز چیمہ کی تقریبِ حلف برداری میں معروف شخصیات شریک ہوئیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کا بڑا فیصلہ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور عہدے سے برطرف

گزشتہ روز کے میڈیا دعوے کے مطابق چوہدری سرور کے علیم خان گروپ کو سپورٹ کرنے کی اطلاعات وزیر اعظم عمران خان تک پہنچ گئی تھیں جس پر تحریکِ انصاف حکومت نے انہیں عہدے سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

واضح رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو جنوری 2019 میں پی ٹی آئی کا مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا گیا تھا جو پہلے بھی تحریکِ انصاف کی سیاسی خدمت کے دوران مختلف عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔

اپریل 1996 میں تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے عمر سرفراز چیمہ اس سے قبل بھی مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے عہدے پر 5سال کام کرچکے تھے اور انہیں مختصر وقت کیلئے چیئرمین عمران خان کا ترجمان بھی مقرر کیا گیا تھا۔

Related Posts