لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو عہدے سے برطرف کیے جانے کے بعد عمر چیمہ کا نام گورنر کے طورپر سامنے آیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے چوہدری محمد سرور کو آج گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کردیا جس کی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم پاکستانی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ چوہدری سرور علیم خان گروپ کو سپورٹ کر رہے تھے۔
حکومت کا بڑا فیصلہ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور عہدے سے برطرف